جنوبی پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ لاہور منتقل کردیا جاتا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، علامہ اقتدار نقوی

29 مئی 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا پیش کردہ بجٹ سہانے خوابوں پر مشتمل ہے۔ موجودہ حکمران بجٹ میں مختلف وعدے کر کے آنے والے انتخابات میں اپنا راستہ بنانے کی کو شش کے علاوہ کچھ نہیں۔ آج حکومت 100 نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر رہی ہے لیکن عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پچھلے 3 سالوں میں حکومت نے کتنے نئے ہسپتال تعمیر کیے۔ اسی طرح اب حکمران تسلسل کے ساتھ پاور پروجیکٹس کے دھڑا دھڑ افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ مختلف اوقات میں بجلی پیدا کرنے کے خواب دکھانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ نشتر ہسپتال اپنے قیام کے وقت کے مقابلہ میں آج 100 گنا زیادہ مریضوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے لیکن پچھلے تین سالوں میں حکومت نے کوئی توسیع نہیں کی۔ بجٹ بھی نشتر ہسپتال کی ابتدائی کپسٹی کے مطابق دیا جا رہا ہے اسی طرح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ توسیع کے اعلانات کے باوجود توسیع سے محروم ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کا دل ملتان شہر میں کوئی ایک کینسر ہسپتال نہیں ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کی جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کے حقوق دیں گے۔ لیکن ہم یہ دیکھتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کا سارا ترقیاتی بجٹ لاہور منتقل کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح ہائوس بلڈنگ فنانس کا دفتر ملتان سے بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں لوگ تخت لاہور حاضری بھرنے پر مجبور ہیں۔ ظلم یہ کہ ملتان سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈیمانڈ نوٹس وصول کرنے کا اختیار بھی لے کر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو بتائیں کہ انہوں نے اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں پر کہاں تک عملدرآمد کیا ہے۔ ان کے اپنے کارخانے اور ملوں میں دن رات اضافہ ہو رہا ہے لیکن قومی ادارے تباہ و برباد ہو رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree