سینیٹ الیکشن میں بدترین شکست سے مسلم لیگ (ن) کا نہ ختم ہونیوالا زوال شروع ہوگیا ہے،علامہ اقتدار نقوی

15 مارچ 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں محب وطن قیادت نے لوٹ مار گروپ کو چاروں شانے چت کیا۔ محروم اور پسماندہ صوبے بلوچستان سے ایوان بالا کے سربراہ کا آنا قومی وحدت اور سلامتی کیلئے نیک شگون ہے، سینیٹ الیکشن میں بدترین شکست سے مسلم لیگ (ن) کا نا ختم ہونیوالا زوال شروع ہوگیا ہے۔ ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کا قتل عام کرنے والے میاں برادارن اب اسمبلیوں میں نہیں بلکہ جیل میں جائیں گے، انہوں نے اپنے طویل دور اقتدار میں پورے ملک کو لوٹ سیل پر لگا دیا تھا، قومی اداروں کی اونے پونے فروخت اور چہیتوں کو نوازنے کی مذموم مہم نے اقرباء پروری کا بازار گرم کر دیا تھا، انہوں نے حکومت کی آڑ میں بدترین کرپشن کو فروغ دیا، اپنے بینک بیلنس اور بیرون ملک جائیداد میں اضافہ کرتے رہے، جب قومی اداروں نے ان کی کرپشن پر ان کی گرفت کی تو انہوں نے قومی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مریم نواز کی جانب سے کی جانے والی توہین رسالت وعصمت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کے بدکردار اپنے آپ کو نور کے ساتھ مثالیں دے کر لعنت کا طوق اپنے گلے میں ڈال رہے ہیں، عوام بیدار ہے آئندہ الیکشن میں انہیں شکست فاش ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree