سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، نااہل شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، علامہ اقتدار نقوی

14 اپریل 2018

وحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کرپٹ عناصر کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی، شریف خاندان ملک سے فرار ہوسکتا ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ اراکین پارلیمنٹ پوری قوم کے نمائندے ہوتے ہیں انہیں صادق اور امین ہونا چاہیے، بہت جلد وہ وقت بھی آنے والا ہے کہ کرپٹ شریف خاندان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا، حکمران ناکام ہوچکے ہیں اس وقت پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب لگی ہوئی ہیں، علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اگر حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے اور پورے ملک کو لوٹ کا مال سمجھ کر کرپشن نہ کرتے تو سپریم کورٹ کو کبھی بھی اتنے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree