ضلعی انتظامیہ کی جانب ملتان میں چار دیواری میں ہونے والی مجالس پر ایف آئی آر زقابل مذمت ہیں، مرزاوجاہت علی

06 اکتوبر 2018

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ سادات کالونی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی صورتحال کے علاوہ محرم الحرام میں امن و امان پر اظہار اطمینان کیا گیا، اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب ضلع بھر میں چار دیواری میں ہونے والی مجالس پر ایف آئی آر قابل افسوس اور مذمت ہے، پی ٹی آئی حکومت بھی گزشتہ حکومت کی طرح عزاداری کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

 مرزا وجاہت علی نے مزید کہا کہ یمن اس وقت ایک انسانی علمیہ بن چکا ہے ایسے موقع پر حکومت کا اقوام متحدہ میں جا کے یمن میں انسانی جرائم کی تحقیقات کروانے کے خلاف ووٹ اس کے غیر جانبدار ہونے کی بات کی نفی کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی گورنمنٹ یہ مت بھولے کہ اس کو اپنے ایسے جانبدارانہ اقدامات اور خارجہ پالیسی کی وضاحت دینا ہوگی۔ اس موقع پر سید نیر عباس شمسی، سید نسیم حسن شمسی، محسن لنگا، سید عقیل حیدر نقوی، اصغر علی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سید عقیل حیدر سیکرٹری تربیت اور محسن خان لنگاہ کو سیکرٹری عزاداری نامزد کیا گیا، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے حلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree