ایم ڈبلیوایم کے وفدکی نومنتخب چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا عبدالجبار سے ملاقات

15 نومبر 2018

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی قیادت میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے چیئرمین رانا عبدالجبار سے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر ضلعی سیکرٹری سیاسیات حسنین کربلائی، سید قیصر عباس رضوی، حسن عباس سیال اور راشد رضوی بھی موجود تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل نے ملاقات کے دوران ملتان شہر کے مسائل، واسا، ویسٹ منیجمنٹ کے مسائل کے حوالے سے درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔

 مرزاوجاہت علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام کو توقعات وابستہ ہیں، فلاحی اور رفاہی کاموں کے ذریعے سے شہر ملتان کی عوام کے دل جیت جاسکتے ہیں، اہلیان ملتان نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ خطے کے مسائل کو ترجیحی بینادوں پر حل کرے، اس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے مسائل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ماضی میں اس خطے کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اُس کا ازالہ کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree