وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنر ل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل سلیم صدیقی،سیکریٹری سیاسیات مہر سخاوت علی ،ضلعی سیکریٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور سیکریٹری اطلاعات محمد علی کاظمی بھی موجودتھے، علامہ اقتدار حسین نقوی نےشاہ محمود قریشی سےگفتگو کرتے ہوئےحالیہ دنوں زائرین کوعراقی ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے ان کی جانب سے عراقی حکومت اور عراقی سفیر سے بروقت اور موثر رابطوں اور ملاقاتوں پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بھی اس مسئلہ کی طرف حکومت کی توجہ دلانے اور اس موقع پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو نا صرف سراہا بلکہ آئندہ بھی ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ۔