خانیوال، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام علامہ ناصر عباس کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ، مرکزی شاہراہ بلاک کر دی

20 اپریل 2019

وحدت نیوز(خانیوال) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ اور کراچی میں جاری جبری گمشدگیوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ لاہور موڑ خانیوال پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل سردار قیصر عباس خان ڈب، مولانا غدیر عباس شیرازی، غلام عباس کھوکھر، مہر انصر عباس اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے پینا فلیکس اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل قیصر عباس خان ڈب نے کہا کہ آج ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم نے مظاہرے کرکے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر ہمارے حقوق سلب کیے گئے تو ہمیں سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ اقتدار اور کرسی آنی جانی ہے، کل کو دوبارہ یہ سیاستدان ہمارے پاس آئیں گے، عجیب بات ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو چھوٹے چھوٹے پروگرام میں جانے کی فرصت ہے لیکن شہداء کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کا وقت نہیں ہے۔ سردار قیصر عباس خان نے مزید کہا کہ اہلیان خانیوال نے آج پھر ثابت کر دیا ہے کہ قوم آج بھی بیدار ہے اور کسی بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے تیار ہے، اس وقت پاکستان کو کئی محاذوں پر مشکلات کا سامنا ہے، حکومت سنجیدگی سے اس ملک کے مفادات کو ترجیح دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree