رحیمیار خان، سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کی احتجاجی ریلی

20 اپریل 2019

وحدت نیوز(رحیمیارخان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ ہزار گنجی، سانحہ اوماڑہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دہشتگردی کے خلاف ملک بھر کی طرح رحیم یار خان میں بھی شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد حیدری مسجد سے شروع ہوئی اور اڈہ گلبرگ پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں بڑی تعداد نے شرکت کی، مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ کچھ ایسے گروہ سرگرم ہیں، جو فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے بعد حکومتی رویہ قابل افسوس ہے، کاش ہمارے حکمران ہزارہ برادری کو بھی تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ہزارہ برادری عدم تحفظ کا شکار ہے، کبھی بسوں سے اُتار کر مارا جاتا ہے، کبھی سنوکر کلب کو اُڑا دیا جاتا ہے، کبھی پوری پوری بس کو جلا دیا جاتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حکومت سے بہت ساری توقعات وابستہ تھیں، لیکن اس حکومت نے اپنے ابتدائی ایام میں ہی عوام کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree