عزاداروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئےجنوبی پنجاب بھرمیں کمیٹیاں تشکیل دی جائی جائیں گی، علامہ اقتدارنقوی

30 جولائی 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی نامزد صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی صدارت میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں نامزد ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری غلام اصغر تقی، سیکرٹری شعبہ خواتین مولانا قاضی نادر حسین علوی، سیکرٹری تربیت عابس رضا ، سیکرٹری سیاسیات ہر سخاوت علی، سیکرٹری فلاح و بہبود سید زعیم حیدر، سیکرٹری عزاداری سیل صفدر حسین خان، قانونی مشیر فہیم جعفر سرائی، سیکرٹری شماریات علی رضا زیدی، سیکرٹری روابط سید ندیم عباس کاظمی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثقلین نقوی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں اضلاع کی تنظیم نو اور برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی میں شرکت کے حوالے فیصلہ جات کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسی شہید قائد کے موقع پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے شرکت کرائی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو علاقائی سطح پر انتظامیہ سے ملاقات کے ذریعے ان مسائل کو حل کرائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 25اگست تک صوبے میں اضلاع کی تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا اور محرم الحرام سے قبل صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کرایا جائے گا اور نامزد صوبائی کابینہ کی منظوری اور باقاعدہ تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں کہ اس سال بھی پی ٹی آئی ملک بھر میں عزاداروں کے ساتھ محرم الحرام میں تعاون کرے گی، حکومت اور انتظامیہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

اُنہوں نے وزیر ستان اور تربت میں سکیورٹی فورسزپر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔مادر وطن پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے تمام شہداکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بارڈر کے اندر اور باہر دونوں جانب سے شدید خطرات کا سامناہے ۔ داعش کا منحوس سایہ ہماری سرحدوں پر منڈلارہا ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ۔ بزدل دشمن پیچھے سے وار کرکے بہادری کے دعوے کرتا ہے ۔ بھارت اور این ڈی ایس پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree