ایم ڈبلیوایم کے تحت امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف ملتان میں احتجاجی دھرنا

04 نومبر 2019

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سندھ کے ضلع دادو میں عبدالستار نامی شخص کی جانب سے اہلیبیت ؑاور امام مہدیؑ کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف چوک شاہ عباس ملتان میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

 احتجاجی دھرنے کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا ہادی حسین، مولانا جعفرحسین، حشمت رضا بہلول، سلیم عباس صدیقی، حسنین عباس انصاری، ثقلین عباس، حسنین کربلائی نے کی۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائو ں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فی الفور عبدالستار نامی گستاخ اہلیبیت کے خلاف کاروائی کرے اور اُسے کیفرکردار تک پہنچائے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کے پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول اور اہلیبیت سراپا احتجاج ہیں، اگر فی الفور اس ملعوم کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

 احتجاجی دھرنے کے موقع پر چوک شاہ عباس کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ دھرنے کے شرکاء نے مقامی ایس ایچ او سے عبدالستار نامی گستاخ اہلیبیت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جسے مقامی ایس ایچ او نے قبول کرلیا۔

دھرنے کے شرکاء نے متفقہ قرارداد کے ذریعے گستاخ اہلیبیت کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شبو شاہ، علی منظر زیدی، سعید زیدی، ساغر نقوی، طالب بلوچ، ناصر بلوچ، ریاض خاکوانی، ناظم عباس کربلائی، عاشق عباس زیدی، حسنین عباس گھلو، ثقلین شاہ، ظفر شاہ، دلاور زیدی سمیت دیگر مومنین بڑی تعدادمیں موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree