قرنطینہ سینٹرز میں ناقص انتظامات کا فوری اور زائرین کودرپیش مشکلات کا فوری خاتمہ کیا جائے، علامہ اقتدار نقوی

21 مارچ 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور زائرین کے لواحقین سے ملاقاتیں بھی کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے علامہ اقتدار حسین نقوی کو ملتان قرنطینہ سینٹر میں زائرین کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدا رحسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان قرنطینہ سینٹر زائرین کی جانب سے انتظامی معاملات پر شکایات موصول ہورہی ہیں جن کا ازالہ فوری طور پر ضروری ہے، علامہ اقتدار نقوی نے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں بعض فلیٹس میں صفائی کا ناقص انتظام ہے جسے فوری طور پر بہتر بنایا جائے، بعض فلیٹس میں بجلی غائب جس کی وجہ زائرین اور خاص طور پر فیملیز کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے نوجوان ہمہ وقت تیار ہیں، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان کا کہنا تھا کہ آج پہلا دن تھا ہم ان مشکلات کو دور کررہے ہیں انشاء اللہ کل تک ہمارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ اُنہوں نے زائرین سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور جو اصول و ضوابط بنائے گئے ہیں اُن پر عملدرآمد کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree