ابھی تک عوام کو مہنگائی کےاس طوفان سے بچانے کیلئے کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی،علامہ اقتدار نقوی

29 اپریل 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کا نا تھمنے والا طوفان آگیا ہے، انسانی ضرورت کی ہرچیز کی قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے۔ مگر ابھی تک عوام کو اس طوفان سے بچانے کیلئے کہیں بھی حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی، ذخیرہ اندوز دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں، مگر کوئی بھی حکومتی محکمہ انہیں روکنے سے قاصر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع حکمت عملی تیارکرے جس کے زریعے منڈیوں سے لے کر گلی محلے تک ہر چیز کی قیمتوں پر حکومت کا کنٹرول نظر آئے۔ اگر حکومت عوام کی صحیح معنوں میں ریلیف دینا چاہتی ہے تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی کردی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون سے پریشان عوام پر مہنگائی بم نے مزید قیامت ڈھا دی ہے۔ اس مرتبہ کرونا وائرس کے پیش نظر رمضان بازار نہیں لگائے گئے اور یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے سبسڈی دے کر عوام کی سستی اشیا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا مگر کوئی بھی یوٹیلیٹی سٹور ایسا نہیں ہے جہاں استعمال کی تمام اشیا دستیاب ہوں۔ چینی اور آٹا یا تو نایاب ہے اور اگر کہیں دستیاب ہے تو اس کے ساتھ دیگر اشیا خریدنے کی شرائط رکھی گئی ہیں جو کہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عام ضروریات زندگی کی اشیاء رعایتی نرخوں پر بلاتعطل عوام تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل کو بہتر کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree