پیف سکولز اساتذہ کے احتجاج پر تشدد، مقدمات اور گرفتاریاں قابل مذمت، حکومت مسائل حل کرے، علامہ اقتدار نقوی

08 مئی 2020

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی نے گذشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس تونسہ کے سامنے پیف سکولز مالکان اور اساتذہ کرام کے احتجاجی دھرنے پر پولیس تشدد، اساتذہ کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے معماروں کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔ پیف سکولز کا قوم کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ہے، لاکھوں طلبا و طالبات پیف سکولز میں زیرتعلیم ہیں جبکہ ہزاروں خواتین و مرد اساتذہ کا روزگار بھی پیف سکولز سے منسلک ہے، مگر حکومت کی جانب سے کئی مہینوں سے پیف سکولز کی ادایئگیاں روکنے سے ان سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے گھروں کے چولہے بند ہیں۔

حکومت لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگار ہونے والوں کیلئے تو خصوصی پیکج کا اعلان کر رہی ہے مگر پہلے سے برسرروزگار اساتذہ کا چولہا کیوں بند کرنا چاہتی ہے؟۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پیف سکولز مالکان کے مطالبات پر ٹھنڈے دماغ سے غور کرے اور ان کے مسائل کو عید سے قبل حل کرے۔ رہنماوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مظلوم کی آواز ہے، اور ہر ظلم پر آواز بلند کرنا ہمارا منشور ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور اساتذہ کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات کو فوری ختم کرکے گرفتار اساتذہ کرام کو رہا کیا جائے۔ جبکہ تمام سکولز کو عیدالفطر سے قبل ادائیگیاں کی جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree