ملتان، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ اقتدارنقوی کی آئی ایس او کے وفد کے ہمراہ شہدائے امامیہ کی قبور پر حاضری

08 مئی 2020

وحدت نیوز (ملتان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے ہفتہ شہدائے امامیہ کے سلسلے میں جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں شہدائے مسجد الحسین کی قبور پر حاضری دی گئی، اس موقع پر شہداء کے خانوادے، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر سمیت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے رہنما مولانا عمران ظفر، سید وسیم عباس زیدی، قمر عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔ آئی ایس او کی جانب سے شہدائے امامیہ کی قبور پر فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کی قبور پر پھولوں کے گلدستے بھی رکھے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے لیے ایمان کی تازگی کا ذریعہ ہیں، یقینا وہ راہ حسینی پر چل کر اپنے خوبصورت انجام کو پہنچے جبکہ ہمارے لیے کار زینبی آج بھی موجود ہے، آئی ایس او کے نوجوان قابل تحسین ہیں جو شہداء کی یاد زندہ رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، شہداء کی یاد کسی نعمت سے کم نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree