ایم ڈبلیوایم ملک بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، عارف زیدی

10 دسمبر 2020

وحدت نیوز(جنوبی پنجاب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور سیاسیات کے رکن ایگزیکیٹوکونسل سید عارف رضا زیدی نے دو روزہ تنظیمی دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر ضلع ملتان ، علی پور، ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور تنظیمی کارکردگی سمیت سیاسی شعبے کی فعالیت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری انجینئر مہرسخاوت علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے عارف رضا نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم ومحروم پاکستانیوں کی توانا آوازہے ۔ایم ڈبلیوایم وطن عزیز میں قانون کی بالا دستی اور عوامی مسائل کے حل اور حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے ۔
 
انہوں نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم نےآمدہ بلدیاتی انتخابات میں ملک بھرخصوصاً جنوبی پنجاب سے بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام اضلاع آنے والے بلدیاتی انتخابات کی میں حصہ لینے کی تیاریوں کا ابھی سےآغاز کردیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree