ثمر عباس ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان ، نیو ملتان یونٹ کے سیکریٹری جنرل منتخب

18 جنوری 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، نیو ملتان میں نئے یونٹ کی بنیاد رکھ دی گئی، ثمر عباس جعفری متفقہ طور پر یونٹ صدر نامزد کر دیئے گئے، تفصیل کے مطابق نیو ملتان کے عمائدین کا اجلاس النور اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا، اجلاس کی میزبانی مولانا وسیم عباس معصومی نے کی۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی۔ممبر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی سید وسیم عباس زیدی، ثمر عباس جعفری، عاشق حسین، ڈاکٹر رضوان گردیزی، سید ذیشان حیدر گیلانی، فخر عباس کھوکھر، جہانزیب حیدر، اسد حسین جعفری، ناصر عباس جعفری، سید قیصر عباس، اسد علی، قاضی قیصر محمود، رانا خاور حسین، نسیم عباس اعوان سمیت سید ناصر عباس گردیزی اور دیگر نے شرکت کی۔مولانا وسیم عباس معصومی نے حدیث کساء کی تلاوت کے بعد فضائل و مصائب جناب سیدہ صدیقۃ الکبریٰ بیان کیے۔

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے بھی اپنی گفتگو میں جناب سیدہ کے تحفظ نبوت، امامت و ولایت کے حوالے سے کردار کو بیان کیا۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر ثمر عباس جعفری کو نیو ملتان یونٹ کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا، اس موقع پر عاشق حسین کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سید ذیشان حیدر گیلانی کو سیکرٹری سیاسیات نامزد کیا گیا جبکہ اجلاس میں چودہ رکنی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا، اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے نامزد یونٹ کابینہ سے حلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree