پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پرائیویٹ کالج مافیا کو نوازنے کا پروگرام ہے، انجینئر سخاوت علی

22 جنوری 2021

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینئرمہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ قوم کے ساتھ نظام کی تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں کے دعوے دھڑن تختہ ہوگئے ہیں، پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب کے شہریوں بالخصوص طلبہ و طالبات کے ساتھ ظلم ہے، پنجاب حکومت عوام اور تعلیم دشمن پالیسی ترک کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلیم دشمن اقدام کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اس مسئلہ پر جنوبی پنجاب کے طلبہ اور والدین کے ساتھ مل کر ایکشن کمیٹی تشکیل دیں گے، تاکہ اس تعلیم دشمن اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے۔

انجینئر سخاوت کا مزید کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سرکار تعلیم حاصل کرنے پر پابندیاں لگا کر حکومت اس خطہ کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور کر رہی ہے۔ معاشرے کے ان ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ کسی زیادتی اور انہیں پرائیویٹ کالج مافیا کے ہاتھ نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اپنے اس ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree