ملتان، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی قائدین سے ملاقات

25 جنوری 2021

وحدت نیوز(ملتان) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد کی مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی قائدین سے ملاقات، اتحاد اُمت کے حوالے سے تمام مسالک اور مذاہب کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق۔ تفصیل کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے وفد کے ہمراہ جامعہ شہید مطہری ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، خاور شفقت بھٹہ، سلیم عباس صدیقی اور مہر سخاوت علی سیال سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے مولانا عبدالخبیر آزاد کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد اور شہر اولیاء میں آمد پر خوش آمدید کہا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ان شاء اللہ مستقبل میں تمام مسالک کے علمائے کرام اور تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے، کوشش کریں گے کہ ملک کے کونے کونے سے شہادتیں اکٹھی کرکے ایک ہی عید کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں تمام علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کروں گا اور اُنہیں ساتھ لے کر چلنے کی کوشش بھی کروں گا۔ علامہ اقتدار نقوی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے، پاکستان میں مختلف مسالک کا وجود ایک گلدستے کی مانند ہے اور اس گلدستے سے محبت کی خوشبو آنی چاہیئے نہ کہ نفرت کی بدبو۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے وطن کا بچہ بچہ اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree