وحدت نیوز(ڈی جی خان) دختر رسول مادر حسنین زوجہ شیر خدا خاتون جنت حضرت سیّدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر سخی سرور کے مرکزی امام بارگاہ حیدریہ میںمجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام جشن میلاد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ میلاد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سے علما کرام شعراء کرام نے حضرت سیّدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم ولادت باسعادت حضرت جنابِ سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کےدن کو سرکاری سطح پر یوم مادرکے یوم طور منایا جائے۔ دنیا کو شان فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے خواتین کے لیے پروگرام ہونے چاہیے۔تاکہ خواتین کو دختر رسول کی عظمت شان سیرت کے حوالے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔ مولانا ابرار حسین مولانا ظفر عباس ظفر شعراء میں نذر عباس عاصی نے بھی اظہار خیال کیا۔ میلاد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے دسترخوان جنابِ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کا بھی انعقاد کیا گیا۔