ملت تشیع نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کی ہے،علامہ اقتدار نقوی

12 فروری 2021

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل سوتری وٹ یونٹ کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے شہداء کا چہلم امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ میں منعقد ہوا، چہلم کی مجلس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مولانا مظہر عباس صادقی، ذاکر اہلیبیت رضوان حیدر قیامت، ضیغم عباس اور مولانا صابر بلوچ نے خطاب کیا۔ چہلم کی مجلس میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر باقر عباس بلوچ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی، مہر مزین عباس چاون، خلیفہ اقبال حسین، اظہر حسین، مداح حسین، الطاف حسین، فخرعباس اور دیگر موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی، قوم نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کی ہے، دشمن ہماری شناخت مٹانے کے درپے ہے جبکہ ہم روز بروز مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے مومنین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے سخت سردی کے باوجود سرد راتیں سڑکوں پر گزاری۔ دیگر مقررین نے بھی شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree