ایم ڈبلیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، انجینئرمہرسخاوت علی

09 فروری 2021

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے علی پور کا دورہ کیا، وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی اور صوبائی سیکرٹری خیرالعمل فائونڈیشن سید زعیم حیدر زیدی شامل تھے۔

 وفد نے علی پور کی ضلعی کابینہ اور ضلعی پولیٹیکل کونسل کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی، سید اعجاز حیدر زیدی، تصور حسین خان، مولانا شاکر نقوی، مولانا حافظ عبداللہ، سید شاکر حسین کاظمی، سید امیر حسین نقوی اور سید کاظم حسین نقوی موجود تھے۔

ملاقات میں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور فیصلہ جات کیے گئے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اہداف اور مقاصد پر گفتگو کی۔

 انجینئرسخاوت علی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی آواز بنے گی، بلدیاتی الیکشن میں جنوبی پنجاب بھر کے منتخب اضلاع اور علاقوں میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ علی پور میں مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree