ملتان،معروف کوہ پیما ءمحمد علی سدپارہ کی باحفاظت واپسی کیلئےایم ڈبلیوایم کےزیراہتمام دعائیہ تقریب

08 فروری 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع کے زیراہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے محمد علی سدپارہ اور اُن کی ساتھیوں کی بخیروعافیت واپسی کیلئے ملتان پریس کلب کے سامنے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی،پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی ، ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی   سمیت دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں جن پر ساری قوم کو فخر ہے،محمد علی سدپارہ کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، محمد علی سدپارہ کی بحفاظت بازیابی کے لیے دعاگو ہیں،آج پوری قوم ان قومی ہیروز کے لیے دعاگو ہیں، اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے ہیرو کی قدردانی نہیں کرتیں وہ کامیاب نہیں ہوتیں، ان کوہ پیمائوں کو ڈھونڈنے میں پاکستان آرمی کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ یہ قومی ہیروز دوبارہ پاکستان کا نام بلند کریں گے، محمد علی سدپارہ اور اُن کے ساتھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قوم کو ایک تحفہ دینا چاہتے تھے جس میں وہ حتما کامیاب ہوگئے ہیں اور اُنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان، پاک فوج اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

اس موقع پرمولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غلام جعفر انصاری،مولانا فرمان علی صفدری،محمد رضا مومن، تصور عباس شاہ، مسیب نقوی، حکیم غلام شبیر، اظہر حسین، عاشق حسین جوئیہ اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree