وحدت نیوز(ملتان)ملتان ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان کے زیرِ اہتمام 5 فروری یومِ یکجہتیِ کشمیر کے سلسلے میٹرو پولیٹین کارپوریشن ملتان میں کشمیر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انجینئر مہر سخاوت علی رہنما مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے شرکت کی۔
واک میں ممتاز ماہر تعلیم و ادیب پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، چیئرمین اوور سیسز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، ضلعی صدر PTI ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ممتاز عالم دین علامہ عبد الحق مجاہد،پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر بوسن ٹاون ملتان میاں محمد ماجد، مارکیٹنگ ہیڈ شمع بناسپتی عمران اعظمی، پروفیسر عبد الماجد وٹو،سیاسی و سماجی رہنما الحاج اشرف قریشی، رشید خان کے علاوہ اس موقع پر شرکاء خاص میں سماجی رہنما حافظ معین خالد، رانا محمد شیراز، علامہ انوار الحق مجاہد، ملک محمد اسلم بھٹہ، صابر انصاری، ابرار علی خان، علی عمران ممتاز، ملک شاہد یوسف، علی صابر سبحانی، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، سید محمد علی رضوی، محمد حفیظ ملک، رضوانہ شاہین، طیبہ اعزاز ملک، محمد اعزاز ملک، شیخ محمد یامین،زیشان بھٹی اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر مہر سخاوت علی نے کہا کہ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے ہم ایک روح اور دو جسم ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک میں شرکاء نے آزادی کشمیر اور کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگائے جبکہ شرکاء نے بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے۔