وحدت نیوز(ملتان) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلین کے زیراہتمام نمازجمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی اور فخرنسیم صدیقی نے کی۔ جبکہ ریلی میں مولانا عمران ظفر،مولانا غلام جعفر انصاری، حکیم غلام شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے منفی کردار کی بھی مذمت کی۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کشمیری مسلمانوں کو یقین دلایا کہ جب تک آپ کو حق خودارادیت نہیں ملتی ہماری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے، اُنہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے، کراچی سے لے کر خیبر تک ہر چھوٹے بڑے شہر میں ہزاروں ریلیاں اور مظاہرے ہورہے ہیں، صدر پاکستان سے لے کے ایک عادم تک ہر شخص کشمیریوں کے ساتھ ہے اور جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہمارا ساتھ جاری رہے گا، آج اقوام متحدہ ، اوآئی سی اور نام نہاد جمہوریت کے دعویدار امریکہ کے منہ پر طمانچہ ہے جس بھارت کے خلاف وہ بیان نہیں دے سکتا آج ہزاروں ریلیاں نکل رہی ہیں، مودی سرکار ر وقت کی یذید ثابت ہوئی ہے جس نے مظلوم کشمیریوں کا جینا دو بھر کررکھا ہے، ریلی میں تصور عباس، محمد رضا مومن،غلام حسنین انصاری سمیت دیگر موجود تھے۔