لیہ، ایم ڈبلیو ایم اور پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنمائوں کی ملاقات، مشترکہ لائحہ عمل پر گفتگو

07 جون 2021

وحدت نیوز(لیہ) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے وفد نے لیہ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنمائوں سے ملاقات کی، ملاقات میں مستقبل میں مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی اور ضلعی صدر عوامی تحریک لیہ سید انعام اللہ گیلانی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ساجد حسین اسدی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین خان گشکوری، جمیل حسین خان، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا رضوان جعفری اور دیگر موجود تھے۔

دوران ملاقات دونوں جماعتوں کے قائدین نے نئے سیاسی عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، پی اے ٹی کے رہنمائوں نے 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی، جسے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے قبول کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماصفدر خان نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ مل کر انسانیت اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں گے اور اُن کا سہارا بنیں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب حق کی فتح ہوگی اور انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree