ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ بن چکا ہے، آلودگی کم کرنے کیلئے شجرکاری ضروری ہے، انجینئر سخاوت علی

07 جون 2021

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے کہا ہے کہ آسائشوں اور طاقت کے پیچھے بھاگتے انسان نے سب سے زیادہ ماحولیات کو تہہ و بالا کیا ہے۔ مصنوعی کھاد بنائی جا رہی ہے جو یقینا انسانی غذائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے، ذرائع آمد ورفت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہاہے، صنعتوں کو بڑھانے پر زور دیا جا رہاہے، پلاسٹک کی اشیا بڑھ چڑھ کر بازار میں دستیاب ہیں اور رہی سہی کسر مہلک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال ہے جس نے پوری دنیا کو آلودہ کیا ہوا ہے۔ آلودگی کو کم کرنے کے لیے نچلی سطح تک لوگوں میں آگاہی مہم شروع کریں گے تاکہ لوگ اس مسئلے کو سمجھ سکیں۔ آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری بہترین ذریعہ ہے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا۔ انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے کارکنان ماحولیاتی آلودگی سے نجات کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور بھرپور شجرکاری مہم چلائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا بلکہ شجرکاری سے گرمی کی شدت کو بھی کم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاو کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree