وحدت نیوز(لیہ) عاشقان حسین علیہ السلام پھر جیت گئے، لیہ کی سیشن کورٹ نے اربعین حسینی کے موقع پر نکلنے والی مشی(پیدل جلوس) کی پاداش میں 20 سے زائد مومنین کو باعزت بری کردیا گیا۔
مشی کیس میں بری ہونے والے مومنین میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لیہ ساجد خان گشگوری اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر صفدر حسین خان نے کہا کہ آج حسینیت کی جیت ہوئی ہے اور روز اربعین عزاداروں پر درج بے بنیاد ایف آئی آر میں بری ہونا آل محمد ؑ کا خصوصی لطف و کرم ہے۔ اس موقع پر کیس کی پیروی کرنے والے وکلاء سبطین خان گشکوری ایڈووکیٹ اور امجد خان سرگانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جن کی خصوصی کوششوں سے عزاداروں کو باعزت بری کیا گیا۔