ایم ڈبلیوایم ضلع بہاولپور کی شوریٰ کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

21 دسمبر 2021

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین بہاولپور کی ضلعی شوری کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل بہاولپور سید سکندر عباس کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن علامہ قاضی نادر حسین علوی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی  نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ یونٹس اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آئندہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، ایم ڈبلیو ایم اپنی شناخت کے ساتھ میدان میں اُترے گی، ہم اس خطے کے ساتھ ہونے والی محرومیوں کے خاتمے کے لیے اپناکردار ادا کریں گے۔ سید دلاور عباس زیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب میں مضبوط ہورہی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree