علامہ سید اقتدارحسین نقوی دوبارہ ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر منتخب ، علامہ راجہ ناصرعباس نے حلف لیا

20 جون 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا انٹراپارٹی الیکشن، علامہ اقتدار حسین نقوی آئندہ تین سال کے لیے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے۔ نومنتخب صدر کا اعلان مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ انٹراپارٹی الیکشن میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کےصدور نے شرکت اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

 نومنتخب صدر سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حلف لیا۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد اصغر تقی، سلیم عباس صدیقی، آصف رضا ایڈووکیٹ، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ شبیر بخاری، غلام حسنین انصاری، پروفیسر شاہد عباس اور طاہر خورشید نے خطاب کیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک میں کمزور اور مستضعفین کی آواز بنیں گے۔ ہم اس ملک کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا آئین پاکستان کے ساتھ غداری ہے، جو لوگ اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانے کے لیے بے تاب ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، پاکستانی قوم کبھی بھی کشمیریوں اور فلسطینیوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ اس ملک میں قائد اعظم کے بیٹے موجود ہیں، جو صیہونی لابی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

نومنتخب صدر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستان امریکی مداخلت کے باعث ہر دور میں مشکلات کا شکار ہے۔ جب تک ہم اپنے فیصلے خود نہیں کریں گے، دشمن ہم پر مسلط رہے گا۔ بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں نے امریکی خوشنودی کے لئے فیصلے کیے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree