کابل میں مسلسل شیعہ نسل کشی اسلام دشمن عناصر کی بزدلی کا ثبوت ہے،علامہ اقتدار حُسین نقوی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب

02 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(ملتان)صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حُسین نقوی کہتے ہیں کہ افغانستان ہمیشہ عالمی سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مرکز رہا ہے۔ عالمی طاقتیں کبھی افغانستان میں امن نہیں ہونے دینگے۔ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی لڑائی میں ہمیشہ مسلمان و اسلام اور خصوصاً شیعہ مسلک کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔دنیا کا ہر غیرِ اسلام معاشرہ و نظام اس وقت اسلام اور شیعہ مسلمانوں سے خائف ہے۔

 اس بات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل اور شعبہ اطلاعات کے دوستوں سے کیا کہ تشیع کے پاس اس وقت نظریہِ آخر الزمان ہے اور یہ عقلی و منطقی اور حتمی نظریہ ہے۔ دنیا کی سامراجی طاقتیں اپنے مکڑی سے کمزور نظاموں کو بچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں کبھی مسلم ممالک کے اندر خانہ جنگی کرواتی ہے تو کبھی عراق و شام اور افغانستان کی مثل خود قابض ہوجاتی ہیں۔اور افغانستان و پاکستان کے ہزارہ شیعہ افراد کی نسل کشی دراصل عراق و شام میں ان سامراجی طاقتوں کو پہنچنے والی شکست کی خفت مٹانے کی کوششیں ہیں جو اس نسل اور شیعہ قوم نے انکو دھول چٹائی ہے۔

علامہ اقتدار حُسین نقوی کا کہنا تھا کہ شیعہ قوم کے تحرک کا نکتہ و مؤجب کربلا ہے۔ خونِ حسین ع وہ شعلہ ہے جو قیامت تک ہر شیعہ کو حرارت بخشتا رہے گا۔ ہماری گردنیں امام حُسین ع کی امانت ہیں، اور شھادتوں کا سلسلہ کبھی ختم نہ ہوگا۔ یہ مبارزہ، یہ جنگ، یہ مزاحمت و مقاومت تا انقلابِ غلبہِ امامِ زمانہ عج جاری ساری رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree