وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ سیوڑہ چوک یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری تعلیم سید عاصم نقوی، ضلعی ترجمان ایم ڈبلیو ایم ملتان ان کے ہمراہ تھے۔ یونٹ صدر قاسم علی نے یونٹ اراکین کے ہمراہ ضلعی صدر کو خوش آمدید کہا۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے اس موقع پر یونٹ اراکین سے تنظیم کی اہمیت اور ایک رُکن کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ جماعت کا ایک ایک کارکن اس ملک کا محب وطن شہری ہے، قومی معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن کی ذمہ داری عام شہری سے زیادہ ہے، آج ایک طرف اسلام دشمن طاقتیں مذہب کو بدنام کرنے پر تلی ہیں دوسری طرف ملک دشمن عناصر دھرتی ماں کو کمزور کرنے کی سازشیں بُن رہے ہیں، ہمیں اپنے کردار سے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ اس موقع پر یونٹ کابینہ بھی موجود تھی، ضلعی صدر یونٹ کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔