پنجاب کی نگران حکومت آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے،علامہ وسیم عباس معصومی

15 مارچ 2023

وحدت نیوز (ملتان) پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی بھول کر آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے۔ اس بات کاا ظہار علامہ وسیم عباس معصومی نے زمان پارک لاہور پر پولیس گردی کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی اور سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال نے لاہور میں نگران حکومت کی جانب سے نہتے کارکنوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی بھول کر آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے، ایک طرف پنجاب میں ضمنی انتخابات کے اعلان کیا جاچکا ہے تو دوسری طرف سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے اور ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے لیے گھٹیا حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر کیمیکل پانی کا استعمال انسانی و آئینی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عمران خان کی گرفتاری ملک میں الیکشنز کے ماحول میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے مترادف ہے، جو کسی بھی صورت میں قابل قبول عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس سے ملکی معیشت بھی شدید زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے لیکن حکومتی ترجیحات میں سیاسی حریفوں کو سختی سے کچلنے جیسے غیرآئینی عمل کے سوا کچھ نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت نے حکومتی ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ عام کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ حکومتی بوکھلاہٹ کو عیاں کر رہا ہے۔ نگران حکومت کا کام شفاف اور بروقت الیکشنز کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت پرتشدد کارروائیوں سے اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree