ایران اور سعودیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت اور امت مسلمہ کیلئےخوش آئند ہے، علامہ نادر علوی

26 مارچ 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب و پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر خطے پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے، اسلام دشمن طاقتوں کی امت کو تقسیم کرنے کی سازش کو آپس کے اتحاد سے ناکام بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دوست اور برادر ملک ہیں ان کے آپس کے اختلافات سے جہاں دنیا کا ہر مسلمان پریشان تھا وہاں وطن عزیز میں منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے علاوہ ازیں امت مسلمہ میں انتشار و افتراق کی فضا بڑھ رہی تھی، سفارتی تعلقات کی بحالی سے مسلمانوں کی صفوں میں انتشار و افتراق پھیلانے والے سازش کار عناصر اور دشمن قوتیں مایوس ہوئیں اور مسلمانوں کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

علامہ قاضی نادر علوی نے کہا ان دو ممالک میں دوستانہ روابط کی بحالی سے پورے خطے میں امن و استحکام کی فضا پیدا ہوگی، عالمی سامراجی اور شیطانی طاقتوں کی ہمیشہ یہ سازشیں رہی ہیں کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کو کمزور کریں اور ان پر حکمرانی کریں، آج کے دور میں اسلامی ممالک کو ہوشیاری اور بیداری کی شدید ضرورت ہے تاکہ مخصوص عناصر کے جھانسے میں آکرمسلمان تقسیم در تقسیم نہ ہوں بلکہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی مضبوط فضا پیدا کریں تاکہ امت سربلند اور دشمن ناکام و نامراد ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree