حکومت ایام علیؑ اور قدس ریلیوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کرے، علامہ اقتدار حسین نقوی

09 اپریل 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیلم عباس صدیقی، مجلس علمائے شیعہ کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی، سید دلاور زیدی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید وسیم زیدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ابوذر ہادی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سے 21 رمضان تک ایام شہادت حضرت علیؑ اور 23 سے 25 رمضان المبارک تک ایام قدس کے طور پر منائیں گے۔ ان شاء اللہ 19 سے 21 رمضان کے دوران پورے پاکستان کی طرح صوبہ جنوبی پنجاب میں ایام ِ حضرت علیؓ بڑی شان شوکت سے منائے جائیں گے، مجالس ہذا میں سیرتِ مولا کائنات حضرت علیؑ پر علماء کرام و ذاکرین عظام روشنی ڈالیں گے، ماتم داریاں ہوں گی، جلوس ہائے عزاداری نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرے، مجالس اور جلوس کے راستوں میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، صفائی کا اتنظام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری عزاداری فہیم جعفر ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں، دوسرا اہم پروگرام آیام قدس 23 تا 25 رمضان المبارک ہے، حکومت پاکستان کے موجودہ حالات یہ نشاندہی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہیں، جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا قیام پاکستان کے مقاصد پر کاری ضرب ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو وفد اسرائیل گیا ہے اس سے تجارت کی ہے اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 23 رمضان یوم القدس ہے، ان شاء اللہ پورے پاکستان اور پورے جنوبی پنجاب میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے تمام جمعہ کے اجتماعات کے بعد آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 24 رمضان کو اسلام آباد آزادی القدس سیمینار اور 25 رمضان کو ملتان میں مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ ملتان میں کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree