ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے تحت آزادی القدس کانفرنس، نامور قومی سیاسی ومذہبی قائدین کی شرکت

19 اپریل 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی عوام نے ہمیشہ کشمیری اور فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے، اسرائیل ایک قابض ٹولہ ہے جسے امریکی سرپرستی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ آزادی القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے مخدوم زین قریشی، مخدوم ولایت مصطفی گیلانی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ وسیم معصومی، علامہ عبدالحق مجاہد، سید اطہر شاہ بخاری ایڈووکیٹ، بابو نفیس انصاری، سلیم عباس صدیقی،اصف رضا ایڈووکیٹ، معمر نقوی، راؤ محمد عارف رضوی، ابوذر ہادی، عبدالماجد وٹو، مولانا توصیف الرحمن، محمد ظفر قریشی، شاہد عباس، عارف ڈوگر، ملک عمران یوسف نے خطاب کیا۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اسرائیل کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایرانی حکومت نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی ہے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات خطے کے لیے خوش آئند ہیں، آج ہمیں باہم متحد ہوکر مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم زین قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، اسرائیلی مظالم کی شدید مزمت کرتے ہیں، وزیر خارجہ اور وزارت کو اسرائیل کے حوالے سے ٹھوس موقف اپنانا چاہیے، اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کانفرنس کے اختتام پر اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ کانفرنس میں سید دلاور زیدی، وسیم زیدی، علی رضا بخاری، انجینئر سخاوت علی، جواد مصطفی، ثقلین ظفر، انجم رضا ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔
.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree