مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم علامہ شفقت شیرازی کی جانب سے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی کے اعزاز میں ظہرانہ

06 جولائی 2023

وحدت نیوز(قم) موسسہ باقرالعلوم قم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانے کا آغاز تنظیمی ساتھیوں نے شہید غلام محمد فخر الدین قدس سرہ  کیلئے اجتماعی طور پر فاتحہ پڑھ کر کیا اور سب نے ان کی بلندی درجات  کیلئے دعا کی۔ ظہرانے میں پاکستان کی سیاسی صورتحال، ملک کے اقتصادی اتار چڑھاو، قوم کے مستقبل اور شیعیان پاکستان کی ذمہ داریوں جیسے موضوعات زیر بحث رہے۔ سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پاکستان میں استعماری حکومتوں خصوصاً امریکہ کی مداخلت اور حالیہ بحران پر خصوصی طور پر بات چیت ہوئی۔

سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا اہم ہدف شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے ایجنڈے اور ان کے مشن کی تکمیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ملت تشیع نے مجلس وحدت کے پلیٹ فارم سے تمام تر میدانوں میں اپنی سیاسی بصیرت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب شیعیان پاکستان کی بصیرت، مقاومت اور شجاعت کا اعتراف کرتے ہیں۔ مجلس وحدت کے تمام تر مواقف نے پاکستان کی سیاست پر دورس اثرات مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے جی بی کی سیاسی صورتحال اور ملکی سیاست کے جی بی پر اثرات کو بھی بیان کیا۔ حاضرین کی طرف سے سوالات و جوابات کے دوران انہوں نے تمام اہم ملکی و سیاسی مسائل پر مجلس وحدت مسلمین کے موقف کو بیان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree