مقاومت کے تابڑ توڑ حملوں نے اسرائیلی فوج کا بھرم پاش پاش کردیا ہے، علامہ قاضی نادر علوی

13 اکتوبر 2023
وحدت نیوز(ملتان)پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان وصوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ اسرائیل پر مقاومت کا حملہ صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، آج کے حملے سے یقینا عرب ممالک سمیت دیگر مسلم ممالک کے خائن حکمرانوں کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ نہ تو فلسطینی عوام نے اسرائیل کو قبول کیا ہے اور نہ ہی مسلم امت کبھی ناجائز ریاست کو قبول کرے گی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام قدس کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدے کے نام پر عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے والا اسرائیل اب خود اپنی بقا کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے زوال کی جو پیشگوئی کی ہے وہ اب پوری ہوتی دکھ رہی ہے، مقاومت کے تابڑ توڑ حملوں نے اسرائیلی فوج کا بھرم پاش پاش کردیا ہے، مقاومت نے آج ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ حق کے راستے میں ثابت قدمی ہی فتح کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی، مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے، اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، اور ہمیں مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیئے۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree