ایم ڈبلیوایم ملتان کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

18 دسمبر 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ضلعی صدر فخر نسیم نے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان معصوم بچوں کی قربانی سے ہمیں پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلاف کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشش کریں۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی ڈویڑنل صدر وحدت یوتھ دلشیر، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر، اظہر حسین، عاطف حسین اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree