وحدت نیوز(سخی سرور) مجلس وحدت مسلمین سخی سرور و مدرسہ جامعتہ التحسین سخی سرور کی جانب سے بفرمان امام خمینی رح ماہ مبارک کے آخری جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے بس سٹینڈ چوک تک القدس ریلی نکالی گئی ریلی میں سخی سرور کے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ریلی کی قیادت رہنما مجلس وحدت مسلمین زوار جہانزیب مہدوی ، زوار خادم حسین ،مولانا جعفر سروری ،مولنا نیاز حسین کر رہے تھے ریلی کے شرکا سے زوار جہانزیب مہدوی (رہنما MWM ڈی جی خان) اور مولانا نیاز حسین مولانا جعفر سروری نے خطاب کیا۔