حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے، انجینئر سخاوت علی

17 اپریل 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کا جینا مزید مشکل بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 39سو روپے فی من مقرر کی تھی تاہم کسان تین ہزار سے 32سو روپے تک گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے، حکومت یقینی بنائے کہ کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق گندم خریدی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوام سے اپیل کرتی ہے کہ موجودہ صورت حال میں جب حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کر چکی ہے، ہرگز خاموش نہیں رہنا چاہیے، مجلس وحدت مسلمین عوامی حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree