ملتان، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے زیراہتمام ''عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت المسلمین کانفرنس''

27 ستمبر 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام عظیم الشان کانفرنس بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت المسلمین کا انعقاد امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ میں کیا گیا، کانفرنس میں علمائے کرام و مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ حسنین عباس گردیزی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا کی ذات امت کے لئے نکتہ اتحاد ہے اور مسالک کے لئے حصار ہے، آج غزہ و بیت المقدس میں ہزاروں شہید ہونے کے باوجود عوام استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب مظلوموں کے درد کو سمجھیں اور فلسطین و لبنان کی متحد ہو کر حمایت کریں۔

علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی اور کفار کے مقابلہ میں سخت ہیں، غزہ کے مظلومین کی حمایت میں مسلم حکمران ناکام ہو گئے ہیں، الٹا مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے میں گھناونا کردار ادا کر رہے ہیں، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، علامہ اقتدار نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا انسانیت کی سر بلندی اور کامیابی کے لیے مبعوث ہوئے پسے ہوئے اور ٹھکرائے ہوئے انسانوں کے مونس و مددگار بن کر آئے جس سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے۔

کانفرنس سے علامہ نعیم الحسن نقوی، سلیم عباس صدیقی، انجنیئرسخاوت علی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ امجد شمسی، زوار حسین بسمل اور علامہ ہادی حسین نے بھی خطاب کیا، جبکہ ایڈووکیٹ عون رضا گوپانگ، علامہ ساجد اسدی، سید ثقلین نقوی، سید عمران بخاری، ملک عمران حیدر، ڈاکٹر شاہد حسین، حکیم شہزاد، مولانا مظہر کھرل، مولانا کاشف حیدری، مولانا سید تقی گردیزی، حسیب گردیزی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا غدیر شیرازی و دیگر کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree