ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سید حسن نصراللہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

05 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، ملتان میں عزاداری ونگ کے زیرِاہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سید حسن نصراللہ، اسماعیل ہانیہ اور شہدائے ملت اسلامیہ کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری عارف حسن شاہ، انجینئر سخاوت علی سیال، سید اقبال مہدی زیدی، چودھری اطہر عزیز، راو محمد اسلم، سید محمد عرفان نقوی اور سید علی گیلانی نے خطاب کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خان خاکوانی نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدائے فلسطین و لبنان کے خون سے انقلاب آئے گا، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی اسرائیلی جارحیت پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان سید عارف حسن نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ایران، فلسطین اور لبنان کی حمایت کرنی چاہیے، عالم اسلام متحد ہو کر اسرائیل کو شکست دے سکتے ہیں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی نے کہ امریکہ و اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، آئے روز فلسطینی و لبنانی عوام شہید ہو رہے ہیں جبکہ مسلم حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree