فلسطینی شہید بچوں کے کفن پوش علامتی لاشوں کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او ملتان کا آزادی فلسطین مارچ

18 نومبر 2023

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں آزادی فلسطین مارچ کیے گئے ملتان میں ریلی سائبان زہرا سے 6 نمبر چونگی تک منعقد ہوئی۔ جس کی قیادت علامہ قاضی شبیر حسین علوی ،علامہ سید اقتدار حسین نقوی ،سلیم عباس صدیقی ،سید علی رضا بخاری ،احتشام اظہر ،سید دلاور حسین زیدی ،سید وسیم عباس زیدی ، فخر نسیم ،علامہ قاضی نادر حسین علوی ،فہیم جعفر،یافث نوید ہاشمی اور مظہر بھٹی نے کی۔

 ریلی میں کفن پوش بچے خواتین جوان اور بزرگوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت رہی راستے میں فلسطینی مجلس وحدت اور آئی ایس او کے پرچموں کی بہار تھی شرکائے ریلی امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے فلسطینیوں ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نارے لگاتے رہے۔

ریلی کے اختتام پر ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جس سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، برادر صہیب عمار صدیقی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جنوبی پنجاب، برادر عارف رضوی میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ،علامہ سید حسن ہمدانی جواد مصطفی نے خطاب کیامقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج غزہ جل رہا ہے فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو رہے ہیں اسرائیل نے ہسپتالوں کو نہیں بخشا۔ 5000بچے شہید ہو چکے ہیں۔15000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

ہم پوری دنیا میں اسرائیل مخالف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیںمجلس وحدت مسلمین رہبر کبیر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور قائد مقاومت علامہ سید حسن نصر اللہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور امداد کی۔10 دسمبر کو دربار شاہ شمس سے چوک گھنٹہ گھر تک آزادی فلسطین مارچ کیا جائے گا۔جس میں مجلس وحدت مسلمین اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے آخر میں امریکہ اسرائیل کے تابوت اور ان کے صدور کے پتلے نظر آتش کیے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree