وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی کی مشاورت سے 12رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کردیا ہے ۔ سیاسی کونسل کے اراکین کے ناموں کا اعلان ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی نے کیا، سیاسی کونسل آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع ملتان میں لائحہ عمل بنائے گی، سیاسی کونسل میں سردار شہباز خان گورمانی، سید عترت عباس کاظمی، غلام رضا سیال، اظہر حسین، ذیشان حیدر گیلانی، تصور حسین خان، مداح حسین، مہر قسور عباس چاون، شفقت حسین ،سید ظفر عباس زیدی، شہوار حسین شامل ہیں۔
انجینئرسخاوت علی کا کہنا تھا کہ سیاسی کونسل کا پہلا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے منتخب اضلاع میں بلدیاتی الیکشن میں پھرپور حصہ لے گی، سخاوت علی کے مطابق بہت جلد مرکزی قائدین جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے اور تنظیمی و صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس ملک میں باوقار سیاست کو فروغ دیں گے، مظلوموں اور محروموں کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔