ایم ڈبلیوایم سے وابستہ کارکنان شہوت ، غضب اور وہم و گمان سے اجتناب اورعبادات، اخلاقیات اور حالات حاضرہ سے آگاہی پر توجہ دیں، ظہیر الحسن کربلائی

22 مارچ 2021

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام 9 یونٹس تشکیل پانے کے بعد پہلی تربیتی و تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا یہ نشست  جامعہ شہید مطہری میں شہید عارف حسین الحسینی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع ملتان کے تمام یونٹس کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اس تربیتی نشست سے جامعہ شہید مطہری کے اساتذہ کے علاوہ قاضی نادر حسین علوی پرنسپل جامعہ شہید مطہری و صوبائی سیکریٹری تربیت صوبہ جنوبی پنجاب اور مولانا ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر شعبہ تربیت نے تنظیمی و تربیتی عنوان سے دروس دیئے ۔

قاضی نادر حسین علوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد یونٹس بنا کر بھولنا نہیں بلکہ ضلع اور یونٹس ملکر ہر پندرہ دن بعد ملکر بیٹھیں گے تاکہ جو ذمہ داری جس کو ملی ہے ،دیکھا جائے کہ وہ ذمہ داری نبھا بھی سکتا ہے یا کہ نہیں ۔تنظیم کا مقصد نظم لانا ہے اور اگر ہم یونٹ سے ہی بے نظمی کا شکار ہوگئے تو ضلعی سٹریکچر کمزور ہو جائے گا اور اس کی زمہ داری تنظیم میں شامل ہر عہدہ دار پر ہوگی لہذا ہم مربوط اور منظم انداز میں قائد وحدت کے وژن کے مطابق ان شاءاللہ اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔ برادران اور بزرگان سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست ہے ۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ جامعہ شہید مطہری کو آپ اپنا گھرسمجھیں اور ضلعی یونٹس برادران جب چاہیں اس ہال میں اپنا پروگرام رکھ سکتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں برادر ظہیر کربلائی کے جنہوں نے طبعیت ناساز ہونے کے باوجود ہماری دعوت کو قبول کیا اور مسلسل تین دن سرگودھا ،جھنگ کا سفرکرنے بعد وہ یہاں تشریف لائے ۔ اگر مرکزی دوستوں نے اسی طرح تعاون کیا تو اضلاع اور یونٹس مضبوط ہوتے جائیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی رہے گی ۔

 مولانا ظہیر کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے اہداف اور شعبہ تربیت کے اہداف کا ضرور مطالعہ کریں ۔ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں اور ایک ذمہ داری قبول کرتے ہیں تو اس وقت آپ کی مسئوولیت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ اب آپ نے اپنے ذاتی امور کے ساتھ ساتھ تنظیمی پروگرامز کے لئے بھی وقت نکالنا ہے ۔ اور اس کا بہترین حل ہر شب جمعہ یا اتوار کے دن یا پھر روز جمعہ یہ خود اس یونٹس کے دوست طے کرلیں کہ نماز جمعہ کہاں پڑھنی ہے ۔ ہوسکے تو کم از کم ایک گھنٹہ مل بیٹھیں ۔ یونٹ برادران کے کسی گھرپر حدیث کساء ،دعائے توسل کا ہی اہتمام کرلیں اور ملکر مختصر نیاز کے اس یونٹ کے مسائل پر گفتگو کر لیں ۔ حالات حاضرہ سے باخبر رہیں ۔ اخلاقیات کو اپنے اندر رواج دیں ۔ عموما تنظیمی برادران رات دیر تک جاگتے ہیں رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نماز شب کی عادت ڈالیں پڑھ کر سوئیں ، قرآن پڑھیں ۔گھروں میں قرآنی محافل ،دعا کی محافل اور عزاداری کی محافل کو رواج دیں ۔

 ظہیر کربلائی نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ شہوت ، غضب اور وہم و گمان سے اجتناب کریں ۔ اپنی اور دنیا کی حقیقت کو پہچانیں ،دین اور آخرت کی معرفت حاصل کریں تو ایک کامیاب تنظیمی فرد کے طور معاشرے میں فعالیت کرسکتے ہیں ۔رات سونے سے پہلے آپ اپنا محاسبہ اس انداز سے کر کے سوئیں کہ آج میں کتنا وقت اپنے خالق کے لئے مختص کیا تھا ،کتنا وقت اپنے ظاہری و باطنی دشمن کے بارے سوچا تھا اور میں نے اپنے والدین ،عزیز واقارب اور ہمسایوں کے ساتھ صلہ رحمی کے لئے کیا کیا ؟ اور آخری اور اہم ذمہ داری کے بارے میں سوچیں کہ جس ماحول اور معاشرے میں زندگی گزار رہاہوں !!میں نے اس ماحول اور معاشرے کے لئے کیا کیا ہے؟اگر ہم ان چار امور کی جانب اپنی توجہ مبذول کرکے سوئے تو آپ دیکھیں گے کہ  کچھ دنوں کے بعد آپ میں خود بخود تنظیمی اور تربیتی جذبہ پیدا ہو جائےگا۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree