وحدت نیوز(سکردو) منگر گمبہ سکردو سے ایک بار پھر درجنوں افراد نے آج مجاہد ملت آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر کاروان آغا علی رضوی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم کی بھرپور حمایت اور تعاون کا اعلان کیا۔
عمائدین منگر گمبہ سکردو نے اس موقع پر آغا علی رضوی کو یقین دلایا کہ 15 نومبر کو علاقہ عوام بھرپور انداز میں اپنے گھروں سے نکلیں گے اور خیمہ کے نشان پر مہر لگا کر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کو کامیاب بنائیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایڈوکیٹ زاکر علی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(سکردو) شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ زہرا جبین نے سکردو بلتستان میں گمبہ سکردو شہید جعفر کالونی کا دورہ کیا خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے عوام میں اپنے آئینی حقوق اور صوبے کی تشکیل کے لیے جدوجہد کا شعور پیدا کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی قیادت میں خطے کے تمام تر مسائل کے حل کے لیے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔انہوں نے مرد مجاہد آقا سید علی رضوی کی دلیرانہ کاوشوں کو سراہا اور ان کے دست راست مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار محمد کاظم میثم کے انتخاب کو بہترین قرار دیا ۔
خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملت کے دردمند افراد کا ساتھ دے کر اپنے خطے کو مثالی بنائیں 15 نومبر کو خیمے پر نشان لگا کر مخلص اور صالح امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ گلگت بلتستان کے حقوق کی اس جدوجہد میں کامیابی حاصل ہوسکے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سکردو محمد کاظم میثم کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے ،حلقے کے مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے محمد کاظم میثم کی مسلسل حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزداور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کاظم میثم غازی آباد پہنچے جہاں علاقہ عوام اور عمائدین کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر علاقہ عوام وعمائدین نے کاظم میثم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔
عمائدین غازی آباد کی جانب سے اعتماد کے اظہار اور حمایت کے اعلان پر ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے متفقہ امیدوار کاظم میثم نے شکریہ کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ کامیاب ہونے کے بعد علاقے کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاؤں گا۔
گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن کی آڑ میں کرپشن اور من پسند لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے،الیاس صدیقی
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان و سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ایک طرف کرونا وائرس کی وجہ سے پورے جی بی میں لاک ڈاؤن ہے، مگر لاک ڈاؤن کی آڑ میں کرپشن اور من پسند لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز محکمہ برقیات میں من پسند ٹھیکیداروں کو پری کرکے 43 کروڑ کا ٹھیکہ 64 کروڑ میں دیا گیا ہے جبکہ محکمہ ورکس میں بھی اسی طرح من پسند لوگوں کو نوازنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری صورتحال کا نوٹس لیں اور مذکورہ ٹھیکوں کے ٹینڈر کو منسوخ کریں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکمران فنڈز کمی کا رونا روتے ہیں تو دوسری طرف من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے کروڑوں کے ٹھیکے دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی دو ماہ کی باقی مدت میں کرپشن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیسے بٹورنے کے چکر میں ہیں، جبکہ عوام صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے علاج کی غرض سے گلگت کا رخ کر رہے ہیں، گلگت کے ہسپتالوں کی حالت بھی انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت شہر اور دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کی بجائے پلوں کا ٹینڈر کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہی نہیں بلکہ حکمران ترجیحات میں زیادہ زیادہ مال بنانا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) حکومت زائرین کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی ختم کرے ۔ متعدی بیماری کی روک تھام کیلئے مجوزہ تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور زائرین کو تفتان بارڈر سے گلگت بلتستان پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ تفتان بارڈر پر قرنطینہ گزارنے والے زائرین کو ;C-130 کے ذریعے گلگت پہنچایا جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھنا انسانیت کی تذلیل ہے ۔ قرنطینہ کے نام پر خواتین،بزرگوں اور بچوں کے ساتھ انتہائی زیادتی کی جارہی ہے ۔ قرنطینہ میں زائرین کو بہتر سہولتیں فراہم کرکے اور بیمار زائرین اور کرونا وائرس کے شکار لوگوں کے دل جیت لئے جائیں ۔ عوام کو خوف میں مبتلا کرنے کی بجائے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورت کا مقابلہ کرنے اور اس بیماری کی روک تھام کی کوششیں تیزکی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ تفتان بارڈر پر قرنطینہ گزارنے والے افراد کو بسوں میں ذلیل کرنے کی بجائے ;C-130 کے ذریعے گلگت پہنچاکر سکریننگ کی جائے ۔ کرونا وائرس کے پھیلاءو کو روکنے کی ہرممکن تدبیر کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ زائرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ جو زائر تفتان میں سکریننگ اور قرنطینہ گزار چکے ہیں انہیں باربار سکریننگ اور قرنطینہ پر مجبور کیوں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قو میں بہترین تدابیر اختیار کرکے اس قسم کے قدرتی آفات سے مقابلہ کرتے ہیں اور وبائی بیماریوں کو ماربھگاتے ہیں لیکن یہاں تو بہترین تدابیر اختیار کرنے کی بجائے عوام کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے راولپنڈی میں پھنسے طلباء وطالبات کو فوری طور گلگت پہنچانے کیلئے اضافی بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرایوں میں من مانی اضافہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کی پریشانیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔
وحدت نیوز(گلگت) شہید کرنل مجیب الرحمن جیسے گلگت بلتستان کے بہادر سپوت پر پوری قوم کو فخر ہے۔پاک سرزمین کے دفاع کیلئے گلگت بلتستان کے بہادر جوانوں نے خوہ وہ اندرون ملک دہشت گردہوں یا سرحدوں پر بیرونی جارحیت قربانیاں دے کر مثال قائم کی ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اس عظیم سپوت کی شہادت پر لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ ورثاء کو خدا صبر جمیل عطا کرے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ریٹائرڈڈی آئی جی میر افضل صاحب کے فرزندکرنل مجیب الرحمن کی شہادت سے سے نہ صرف ان کے اہل خانہ کا نقصان ہوا ہے بلکہ یہ نقصان پورے گلگت بلتستان کا نقصان ہے۔آج پوری قوم اپنے ایک عظیم سرمائے سے محروم ہوئی اور شہید ایک انتہائی ملنسار اور قومی جذبے سے سرشار تھا اور جب بھی گلگت بلتستان کے کسی بھی فرد کو ان کی مدد کی ضرورت ہوئی انہوں نے بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔خداوند تعا لی کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور پاک سرزمین کے تمام سرحدوں کے محافظوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔