وحدت نیوز(گلگت) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے نو منتخب صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سید جعفر شاہ کے ساتھ ملاقات کی ۔آغا علی رضوی نے جعفرشاہ کو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ملکر کام کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں، سیاسی اخلاقی اقدار کی پاسداری کرنے اور مختلف ایشوز پر اصولی موقف اپنانے پر اتفاق کیا۔جعفرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ اداکیا۔وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماغلام عباس، الیاس صدیقی ،عارف قمبری ، الیاس موسوی ودیگر بھی شامل تھے ۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی اور صوبائی رہنماوں کے ہمراہ وحدت آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ستر سالوں سے آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ۔ ایک طویل عرصے کے انتظار کے بعد سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا اس پر عملدرآمد نہ کرنا ظلم ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان کے عوام پر مختلف ناموں سے آرڈرز نافذ کیے گئے ، یہاں کے عوام اب کسی آرڈر کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ یہاں کے عوام کو ان کی خواہشات اورامنگوں کے مطابق حقوق دئیے جائیں اور انہیں محروم رکھنا پاکستان کے حق میں نہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوامی مطالبات اور خواہشات کے مطابق حقوق نہ دینا ریاست کے اصولوں اور انسانی حقوق کے منافی ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعدیہاں کی زمینوں ، میدانوں ، پہاڑوں اور جنگلات پر ناجائز قبضہ کرنا ظلم ہے، جس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ۔ یہاں کی زمینیں یہاں کے عوام کی ملکیت ہے ان سے چھیننے کی کوشش نہ کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف شیڈول فور کا استعمال قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ۔ شیڈول فور کا استعمال شرپسندوں پر کیا جانا چاہیے لیکن یہاں پر امن علماء اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف سیاسی حربے کے طور استعمال ہو رہا ہے ۔ عوامی استحصال کے لیے شیڈول فور کا اطلاق بند کیا جائے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہاں کے عوام نے بلتستان یونیورسٹی کے سینکڑوں کنال اراضی مفت میں دے دی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی بدانتظامی اور سستی افسوسناک ہے ۔ اس حوالے سے عوامی تحفظات اہم اور توجہ طلب ہیں ۔ بلتستان یونیورسٹی کو کمزور کرنے کی کوشش ناقابل برداشت عمل ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلتستان یونیورسٹی کو ایک ایچ ای سی کے معیارات کے مطابق ایک بہتر تعلیمی ادارہ ثابت کرانے کے لیے فوری عملی اقدامات کریں ۔ لور سٹاف کی تقرریوں پر جن علاقوں کے عوام نے زمین دی ہے وعدہ کے مطابق انہیں ترجیح دی جائے اور دیگر تمام تقرریوں پر حکومتی و سیاسی اور دیگر دباو سے بالا تر ہومیرٹ پر تقرریوں کو یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر سکتی ہے لیکن مقتدر حلقے اس معاملے سے سنجیدہ نہیں ۔ سیاحت کے سیزن میں پی آئی اے کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ اس خطے کے خلاف سازش ہے ۔ پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے ساتھ دیگر نجی ہوائی کمپنیوں کو یہاں ایکسیز دی جائے تاکہ پی آئی اے کی اجارہ داری ختم ہو ۔ کرگل لداخ روڈ کی واہ گزاری سے یہاں سیاحت میں بہتری آسکتی ہے اسے فوری طور پر کھولا جائے ۔ پاکستان کے تمام بارڈز کھلے ہوئے لیکن صرف گلگت بلتستان کے بارڈرز کو بند رکھنا یہاں کے عوام پر ظلم ہے ۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ چیف اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان اور میں چیف جسٹس کی تقرری میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور چیف الیکشن کمیشن کی تقرری بھی تمام سیاستی جماعتوں کی مشاورت کے بعد عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ گلگت اسکردو روڈ کی بروقت تکمیل اور معیاری کام کو یقینی بنایا جائے ۔

وحدت نیوز(سکردو) نامور مجاہد ومبارزعالم دین سید علی رضوی آئندہ تین سال کیلئےمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ سید علی رضوی اس سے پہلے بھی سکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے انہیں ان کی شاندار کارکردگی کی بنا پر دوبارہ تین سال کیلئے سکریٹری جنرل منتخب کر دیا گیا۔ سکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے باقاعدہ  پولنگ ہوئی، جس میں تمام اضلاع سے پارٹی کے ایک ایک ذمہ دار نے حصہ لیا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران سکریٹری جنرل کے انتخاب کا اعلان کیا، راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید علی رضوی اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی ہیں، انہوں پچھلے تین سال کے دوران جماعت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی بڑے کام کئے انہیں، ان کی کارکردگی پر مذید تین سال کیلئے جماعت کا سکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے، امید ہے کہ آغا علی رضوی پہلے سے زیادہ موثر طریقے سے جماعت کی ترقی کیلئے کام کریں گے اور تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے موثر طریقے سے عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) سیرت و تعلیمات امام حسن ع کو معاشرے میں عام کرتے ہوے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اھلبیت ع کے حقیقی پیروکاروں میں شامل ہو سکیں۔ محترمہ سائرہ ابراھیم ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی جانب س زینب کبری اکیڈمی میں ولادت امام حسن ع کی مناسبت سے جشن اور افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں  اکیڈمی کی طالبات کے علاوہ  اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔

  اس جشن سعید سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت ڈویژن محترمہ سائرہ ابراھیم نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ خداوند کی لطف و عنایت سے ہم اس مبارک ماہ کے رحمتیں اور برکتیں سمیٹ رہے ہیں روزہ ہمیں صبر و برداشت سکھاتا ہے بھوک اور پیاس کی شدت ہمیں ہمارے معاشرے اور آس پاس نادار و تنگدست لوگوں کا احساس دلاتی ہے کہ جو غربت کے باعث فاقے کرنے پر مجبور ہیں اور یہی احساس ہم میں معاشرے میں فقیر و نادار طبقے کا دست و بازو بننے کا جذبہ جگاتا ہے لیکن اگر ہم نے اپنا مقصد فقط بھوکا پیاسا رہنا بنا لیا اور روزے کے حقیقی مفہوم و مقصد کو درک نہ کیا تو حقیقتاً ہماری اس بھوک پیاس نے زحمت کے سوا کچھ نہ دیا۔

 سیرت امام حسن ع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امام حسن مجتبیٰ کے یوم ولادت پر فقط ان کے نام کا دسترخوان سجا لینا کافی نہیں بلکہ ان کی سیرت و تعلیمات کو عام کرتے ہوے معاشرے میں عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اھلبیت علیھم السلام کے حقیقی پیروکاروں میں شمار ہو سکیں۔

وحدت نیوز (گلگت)  پرائمری سکول گوچ پر بااثر اساتذہ کا قبضہ ، چیف سیکرٹری کے احکامات ٹھاہ۔ گائوں کے عوام اپنے چھوٹے بچوں کو بھاری کرایے اداکرکے دوسرے علاقوں میں بھیجنے پر مجبور۔محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران نوٹس لیں۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے گوچ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ پرائمری سکول گوچ کے دروازے چند بااثر اساتذہ نے بند کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذمہ داران پرائمری سکول گوچ کو کھلوانے کا بندوبست کریں تاکہ گائوں کے بچے بنیادی تعلیم سے محروم نہ ہوسکیں۔سکول بند ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام اپنے بچوں کو ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایے ادا کرکے رحیم آباد بھیجنے پر مجبور ہیں جو کہ اس گائوں کے عوام کیساتھ انتہائی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کے باوجودچند بااثر افراد نے ملی بھگت سے بچوں کو بنیادی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کرنے سے محروم کردیا ہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ گائوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی موجودگی کے باوجود دیگر علاقوں سے مذکورہ سکول کے نام پر اساتذہ بھرتی ہوئے ہیں لیکن آفیسران بالا سے ساز باز کرکے اپنی ٹرانفسری کروادیتے ہیں اور سکول ہٰذا میں کوئی معلم ڈیوٹی دینے کو تیار نہیں۔حکام بالا اس زیادتی کا نوٹس لیں اور گوچ میں بچوں کو پرائمری تک تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

وحدت نیوز (گلگت)  مجودہ مسودہ گلگت بلتستان کے محرومیوں کے ازالے کیلئے ناکافی ہے، مجلس وحدت مسلمین سپریم کورٹ میں پیش کردہ ترمیم شدہ آرڈر 2019 کو مسترد کرتی ہے ۔متنازعہ خطے کے تمام حقوق دیکر اکہتر سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔آرڈر پر آرڈر جاری کرکے حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیا ت غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اب کسی آرڈر کو تسلیم نہیں کرینگے ۔ریاست گلگت بلتستان سے مخلص ہے تو عالمی قوانین کے مطابق متنازعہ خطے کے حقوق فراہم کرے،حکومت پابند ہے کہ متنازعہ خطہ گلگت بلتستان میں تمام انتظامی معاملات خود مختار اتھارٹی کو تفویض کرے تاکہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرسکیںاور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناسکیں۔

انہوں نے کہا کہ آرڈر 2018 اور اس میں مجوزہ ترامیم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17 جنوری 2019 کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

Page 9 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree