وحدت نیوز(گلگت)  گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپوزیشن کے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو پورے حقوق دیئے جائیں ۔ماضی کی طرح تاخیری حربے استعمال کرکے ٹائم گین کیا گیا تو اس کے نتائج بہتر نہیں ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو فی الفور حقوق دینے چاہئیں تھیں جو کہ ابھی تک حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔جو کچھ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں گلگت بلتستان کے عوام کو کشمیر کے فیصلے تک بنیادی انسانی حقوق دینے کا حکم دیا ہے اس پر عمل درآمد نہ کرنے سے حکومت کی بدنیتی کھل کرسامنے آرہی ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں آئندہ کے الیکشن میں من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے من پسند چیف الیکشن کمشنر کو تعینات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،اس طرح کی من پسند تعیناتیوں سے انصاف کا گلا گھونٹا جارہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مکمل حقوق نہ دیئے تو اپوزیشن  ن کے ساتھ ملک کر سپریم کورٹ کے باہر بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا جائیگا اور مجلس وحدت مسلمین اپوزیشن کے مجوزہ دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت)  مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔سانحہ ہزارگنجی کوئٹہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات حل کرے اور دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے پر دہشت گردوںکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سانحہ ہزار گنجی واقعے کو معمولی نہ سمجھے اور واقعے کے پس پردہ حقائق پر سے فوری پردہ اٹھاکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دہشت گردی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں اور ہم ہر مظلوم کے حامی وناصر اور ظالم کے خلاف ہیں۔دہشت گردوں نے ملک کے ہرطبقے اور ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا ہے اور ان دہشت گردانہ واقعت کے پیچھے عالمی سامراج کا ہاتھ ہے ،حکومت اپنے دوست اور دشمن ممالک کی پہچان کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل،انڈیا اور برطانیہ عالمی دہشت گرد ہیں جو مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کررہے ہیں۔ہمیں صیہونی عزائم اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور ملک میں تکفیری فکر کوپروان چڑھانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر دہشت گردی کو روکنا محال ہے۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی ا س گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں حضرت امام حسین ؑ کی یوم ولادت باسعادت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؑ کی ذات دنیا بھر کی حریت پسندوں کے لیے توانائی اور طاقت کا مرکز ہے۔ دنیا بھر میں اعلی انسانی اقدار کے لیے اور ظلم کے خلاف جاری تحریکیں قیام امام حسین ؑ کی مرہون منت ہے۔ امام حسین ؑ کی ذات کا قیام الہٰی مقاصد کے لیے تھا۔ ایثار و فداکاری اور ہدف کے لیے قربانی کی مثال امام حسین ؑ کی ذات اقدس سے بڑھ کر تاریخ انسانیت میں نہیں مل سکتی۔ امام حسینؑ وہ عظیم ہستی نے جنہوں نے تمام الہٰی اقدار کو دوام دیا۔ آج حسینیت ایک مکتب فکر بن چکی ہے۔ حسینیت حق و باطل میں فرق کرنے کا پیمانہ اور معیار ہے۔ حسینیت کا تعلق مسلک سے نکل کر ایک آفاقی اصول بن چکا ہے اور ہر حق پرست حسینیت کے پرچم تلے جمع ہوچکے ہیں جبکہ یزیدیت ظلم و ستم اور باطل کا استعارہ بن چکا ہے۔ جو جو شخص حق کے لیے جدوجہد کرنے والا ہے اور ظلم کے خلاف الہٰی اقدار کے حصول کے لیے برسر پیکار ہے ان کا رہنماء امام حسین ؑ ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ جو امام حسین ؑ کی ذات کو اپنا پیشوا اور رہبر تسلیم کرتے ہیں ان کا ظلم و ستم، فسق و فجور اور لادینیت سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ حسینی سر تو کٹا سکتا ہے لیکن باطل طاقتوں سے مرعوب ہوسکتا ہے اور نہ ہی ظلم سے ناطہ جوڑ سکتا ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ چلاس گلگت بلتستان کی تاریخ کا بدترین افسوسناک واقعہ ہے۔ سانحہ چلاس جیسے اندوہناک واقعے سے دلوں کو جو زخم پہنچے ہیں وہ مندمل ہونا ممکن نہیں۔ سانحہ چلاس کے مجرموں کو تاحال کسی قسم کی سزا نہ ملنا افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس جیسے واقعات کے ذریعے دشمنوں نے کوشش کی علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا دے لیکن گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے اسے کامیاب ہونے نہیں دیا۔ دشمن گلگت بلتستان میں اب بھی فرقہ واریت یا لسانیت کے ذریعے امن و امان اور بھائی چارگی کی فضاء کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے۔دہشتگردی اور فرقہ واریت میں ملوث افراد کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں بلکہ یہ انسانیت دشمن ٹولہ ہے۔اسلام تمام مسلمانوں کو بھائی قرار دیتا ہے اور تمام انسانوں کی سلامتی کا ضامن دین ہے۔ فرقہ واریت اور لسانیت سمیت دہشتگردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان ، سانحہ بابوسراور سانحہ نانگا پربت عالمی دہشتگردوں کی سازشوں کا شاخسانہ تھا اور اس میں ملوث تمام کردار وں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے لیکن تاحال انہیں سزا نہ دینا لمحہ فکریہ اور سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ ان سنگین دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو تختہ دار پر لٹکانا چاہیے۔ پورے خطے کے عوام کی نگاہیں مقتد ر اداروں کی طرف ہیں اور اب تک اس انتظار میں ہے کہ دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستا ن میں ماضی میں ہونے والے سانحات میں شہید ہونے والے افراد کو سرکاری سطح پر شہداء تسلیم کیا جائے۔

وحدت نیوز (گلگت) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے صوبائی حکومت کی سمری قابل قبول نہیں۔حکومت ابھی سے پری پول رگنگ میں مصروف ہوگئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگر من پسند تقرری کی گئی تو الیکشن نتائج متنازعہ قرار پائینگے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی و ضلعی عہدیداران سید علی رضوی کی سربراہی میں وحدت ہائوس اسلام آباد منعقد ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں میرٹ کو پائمال کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور صوبائی حکومت کے اس اقدام کو انتخابی نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی پیش بندی قرار دے کر اسے یکسر مسترد کردیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا فیصلہ انتخابی نتائج کو متنازعہ بناکر علاقے میں انتشار اور انارکی پھیلانے کی سازش ہے جسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے تاکہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں لیکن لیگی حکومت کوآنے والے انتخابات میںبدترین شکست کے آثار نظر آچکے ہیں اور من پسندچیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے ذریعے انتخابات نتائج کو اپنے حق میں تبدیل کرنا چاہتی ہے حالانکہ گلگت بلتستان میں اہل اور دیانتدار افراد کی کمی نہیں اور سمری میں جن افراد کی سفارش کی گئی ہے ان پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ان میں سے ایک کے خلاف جوڈیشل کونسل میں پٹیشن بھی داخل ہے اس کے باوجود ایسے افراد کو چیف الیکشن کمشنر کی پوسٹ کیلئے نام بھیجنا قرین انصاف نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کی سمری کو واپس کیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے سے قابل قبول ،اہل اور دیانت دار چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے جامعہ مسجد امامیہ سکردومیں جشن مولود کعبہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ اور کمشنر نے ٹھیکیداروں کو پال رکھا ہے، چیف انجنیٸر عوام کے پیسوں سے احکامات دیتے ہیں مگر کام نہیں کرتے، عوام کو مساٸل کا سامنا مگر محکموں میں نااہل افسر کام نہیں کر رہے،جو جو منصوبے خراب ہورہے ہیں وہ افسروں اور ٹھیکیداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں، ٹھیکیدار اور ان کے ناقص کام کو منظور کرنے والے افسر ان نا اہلیوں کے ذمہ دار ہیں، ہم ان سے جواب طلب کرتے ہیں،عوام ان افسروں اور ٹھیکیداروں کے گریبان پکڑ سکتے ہیں،ہم حق کی بات کرتے رہیں گے،بچہ بچہ ان نا اہلیوں کیخلاف کھڑے ہونے کیلٸے آمادہ ہیں،کام کرو ہمیں تنگ مت کرو۔

Page 11 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree