وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیر پور میں بس حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والے58افراد کی نا گہانی موت قومی سانحہ ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں میں انہوں نے کہا کہ خیرپور بس حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کا نتیجہ ہے، اوور اسپیڈنگ ،اوور لوڈنگ، اوورٹیکینگ جیسے سنگین مسائل پر ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس یہ تو غفلت برتتی ہے یہ رشوت لے کر قانون کی خلاف روزی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے اس قومی سانحے کا ذمہ دار متعلقہ اداروں کا ٹھراتے ہوئےسندھ حکومت سےمطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے، مجلس وحدت مسلمین حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ملک کے مختلف شہروں میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی وال چاکنگ تشویش ناک ہے پر امن معاشرے کے قیام کیلئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا اقلیتی برادری قوم کا حصہ ہے ان کا احساس محرومی دور کرنا حکومتوں کا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نےشہدائے سانحہ انچولی کی یاد میں منعقدہ تقریب  سے خطاب میں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں تھر میں انسانیت بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مر رہی ہے لیکن روٹی کپڑا اور مکان کے دعویدار موت بانٹنے میں مصروف ہیں پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں ملت جعفریہ کیخلاف منظم انداز میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے آئے دن گھروں سے جنازے اُٹھ رہے ہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں ان دونوں صوبوں کے حکمران یرغمال بنے ہوئے ہیں پنجاب میں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے گجرات اور کوٹ رادہ کشن کے ملزموں کو عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو یہاں عراق اور شام جیسے حالات پیدا ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا اسلام امن ،محبت ،بھائی چارے کا دین ہے اور ہمیں انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے علامہ شہیدی نے کوئٹہ میں گذشتہ 6 دن سے پھنسے زائرین کو فوری کوئٹہ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان گورنمنٹ کے ذمہ داران سے کہا کہ اگر غفلت کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا زائرین کو کوئی نقصان پہنچا تو وہ اس کے ذمہ دار ہونگے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع ریسکیو 1122 کے آفس کا دورہ کیا انکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژنعلامہ آغا علی رضوی، سید جعفر شاہ موسوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی تھے۔ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ریسکیو 1122 اسکردو کے انچارچ سے ادارہ کو درپیش مسائل سنے۔ ریسکیو 1122 نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی قلیل مدت میں سینکڑوں حادثات کو احسن طریقے سے کم وسائل کے باجود ریسکیو ٹیم نے ریسکیو دی۔ بلتستان میں ریسکیو ٹیم کو شدید مشکلات درپیش ہیں اگرچہ صوبائی حکومت اپنی بساط کے مطابق وسائل کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہاں کے مسائل کی نوعیت مختلف ہونے کے سبب ناکافی ہے۔ انہوں نے کہ یہاں کی ٹیم کی تربیت بالخصوص غوطہ خوری، کے لوازمات اور فور ویلر گاڑی کی عدم موجودگی کا ذکر کیا۔ ریسکیو 1122 کے مسائل سننے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریسکیو ٹیم کو کم وسائل کے باوجود خدمات سرانجام دینے پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور انکے اس عمل کو انسانیت کی خدمت قرار دیا۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ریسکیو 1122 اسکردو کے لیے ایک عدد فورویلر ایمبولینس، غوطہ خوری کی تربیت اور خوطہ خوری کے لوازمات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی،اور کہا کہ ریسکیو 1122بلتستان کو مثالی ادارہ بنانے میں ایم ڈبلیوایم بھر پور معاونت کرے گی۔ ریسکیو ٹیم نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے معاونت کی یقین دہانی پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) خیرالعمل فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع ڈی آئی خان تحصیل پہاڑ پورمیں تقریب برائے تقسیم ایتام فنڈز کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری ویلفیئر تہورعباس ،صوبائی سیکر ٹری سیا سیات تنویر مہدی ، ضلعی جنرل سیکر ٹری مولانا زاہد جعفری ،تحصیل کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ اور مرکزی نمائند ایتام جی ایچ نقوی سمیت علاقہ کے معززین نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق خیرالعمل فاؤنڈیشن کے ایتام فنڈ ز کے ذریعے ڈی آئی خان کے مختلف علاقوں میں33 یتیم بچوں میں 3 ماہ کی اقساط کی رقوم تقسیم کی گئی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے خطاب کیا اور بتایا کہ اس کے علاوہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مزید فلاحی منصوبے تر تیب دیئے جا رہے ہیں۔

وحدت نیوز (خانیوال) ملک بھر میں عشرہ محرم الحرام امن و امان سے گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں عزاداروں، بانیان اور تنظیمی افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں گیارہ محرم الحرام کے جلوس کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مختارحسین سمیت 17 افراد کے خلاف بے گناہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خانیوال کے رہنما جواد حیدرنے'' وحدت نیوز'' کو بتایا کہ جس جلوس کو ایشو بنا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ قدیمی ہے اور اس سال یہ جلوس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی کی زیرنگرانی میں نکالا گیا۔ یہ جلوس بستی سیداں والی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نواں شہر پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس کے لائسنسدار غلام رضا زرگر ہیں جن کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے پُرامن محرم کے بعد اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقامی ایس ایچ او اور ڈی پی او خانیوال ایازسلیم کی شیعہ دشمنی واضح ہے۔

وحدت نیوز (ماتلی)  نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ماتلی میں عزادری امام حسین علیہ السلام کا جلوس نکالنے کی پاداش میں سندھ حکومت کی ایماء پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق عزاداری امام حسین کا جلوس اپنے روایتی انداز میں نکلا اسی دوران مخالف سمیت سے مسلح تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جلوس پر حملہ کیا گیا جس کے بعد تصادم کی صورت میں دونوں طرف سے پتھراو شروع ہوگیا۔ تصادم کے بعد سندھ حکومت نے عزاداروں پر تصادم کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree