وحدت نیوز(کوئٹہ) وزیر اعلی بلوچستان عبدا لمالک بلوچ ، وزراء اور اراکین بلوچستان اسمبلی ، اعلی پولیس حکام کا وفد امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاون میں گزشتہ روز سانحہ  ہزار گنجی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے پہنچا۔حکومتی وفد میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی آئی جی بلوچستان عملیش خان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خانوادہ شہداء سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ کے اراکین، بلوچستان شیعہ کانفرنس ، و دیگر مذہبی و قومی سربراہان بھی تشریف فرما تھے ۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا اورایم ڈبلیوایم کے  ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا ) نےحکومتی اراکین کے سامنے شیعہ ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کے خلاف  اپنے اپنے تحفظات پیش کیے ۔

وحدت نیوز (اسلام ا ٓباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت دیگر رہنما وں پر ماہ محرم الحرام میں خیبر پختونخواہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہےاور ا ن رہنماوں کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں ، اس بات کا انکشاف اس وقت ہواجب علامہ ناصرعباس جعفری ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب جلسے میں شرکت کے لئے ایبٹ آباد پہنچے تو مقامی انتظامیہ نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنےکی کوشش کی، جس پر علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود ہزاروں کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ کو مجبوراً راستہ دینا پڑا، ذرائع کے مطابق ایک با قائد ہ  نوٹیفیکشن کے مطابق دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین  علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی پر خیبر پختونخواہ کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہنگو ، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں نقص امن کا جواز بنا کر  محرم الحرام میں داخلے  اور مجالس عزاء سے خطاب پر پابندی عائد کردی ہے، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک معتدل ، مذہبی و سیاسی جماعت ہے اور اس کے قائدین اتحاد بین المسلمین کے قیام کے خاطر رات دن کوشاں ہیں ، جن کے نذدیک فرقہ واریت اور انتشار کفر کی مانند ہے۔

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی سے ملاقات کے موقع پرمولانا طاہرعبا س محمدی آف جامع مسجدچنالی کے خطیب نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین ایک عظیم تنظیم بن کر ابھری ہے جس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصرعباس آپ کی عظمت کو سلام کرتا ہوں جوحق کی خاطر سامراجی حکومت کے آگے ڈٹ کر کھڑاہو گئے ہیں۔ان کے بعد مولانا طاہرعباس نے سیکرٹری جنرل KPK کی موجودگی میں MWM میں شمولیت کا اعلان کیا اور مکمل یقین تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

وحدت نیوز(کراچی) ذاکرین امامیہ فیڈریشن کے سربراہ علامہ نثار قلندری نے کہا ہے کہ ہم شہداءکے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کرکے تشیع کا سر فخر سے بلند کر دیا، ایم ڈبلیوایم کی شہدائے راہ ولایت کانفرنس کے موقع پر اہل تشیع کے ساتھ ساتھ اہلسنت علماءکی شرکت نے تکفیریوں کی اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگرد عناصر کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ امروہہ گراو¿نڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نثار قلندی نے کہا کہ ہر مسلمان کی نجات کا دورو مدار علی کی ولایت پر ہے، جو روز آخرت ہلاکت سے بچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی علی کی ولایت کا پرچم بلند کرکے عاشقان حیدر کرار نے اسلام کی محافظت کری، آج بھی عاشقان ولایت و امامت غدیری علم کے ساتھ دنیا بھر میں یزیدیت کی تمام سازشوں کو ناکامی سے دوچار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے سنی شیعہ اتحاد و وحدت کے مظہر عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے اس سے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی تمام تکفیری سازشوں پر پانی پھر گیا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مینار پاکستان کے تاریخی گراونڈ میں منعقدہ انقلاب جلسے میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان نے بھر پور انداز میں شرکت ، لاہور، شیخوپورہ، قصوراور دیگر اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے جوک درجوک جلسے میں شرکت کی ، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ہاتھوں میں لبیک یا حسین ع اور پارٹی پرچم تھامے لبیک یا رسول اللہ ص اور لبیک یاحسین ع کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں میدان میں وارد ہوئے، جلسہ کے چاروں اطراف میں ایم ڈبلیوایم لاہور ڈویژن کی جانب سے پرچم لگائے گئے تھے، جبکہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری، صاحبزادہ حامد رضااور چوہدری شجاعت حسین کی قدآور تصاویر کے ہولڈنگز بھی لگائے گئے تھےجن پر پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، وقت کی ہے آواز شیعہ سنی اتحاد، لبیک یا رسول اللہ ص لبیک یا حسین ع کے شعار تحریر تھے۔

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی  جشن عید غدیر و مباہلہ اور شہدائے ملت سے تجدید عہد کے لئے منعقدہ شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کے مختلف سانحات اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہدائے ملت جعفریہ کے ایک سو کے قریب خانوادوں نے خصوصی شرکت کی، خانوادہ شہداء  کی جلسہ گاہ آمد پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ایم ڈبلیوایم لیڈیز ونگ کے استقبالیہ کیمپوں پر انہیں خوش آمدید کہا گیا، انتہائی تکریم کے ساتھ انہیں مخصوص نشستوں پر تشریف فرما کیا گیا، اسٹیج سے مسلسل خانوادہ شہداء کی آمد پر بنام انہیں جلسے میں خوش آمد کہا جا تا رہا،جبکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree